چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں

چین کے جنوب مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر فوژو میں سواری کی تربیت مکمل ہونے کے بعد خواتین ٹریفک پولیس اہلکار اپنی موٹرسائیکلوں کے ہمراہ تصویریں بنوا رہی ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس کا 14.3 فیصد ہیں۔

وزارت عوامی تحفظ کی ترجمان لی گوژونگ نے پیرکے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ  ریاستی کونسلر اور وزیر عوامی تحفظ ژاؤ کھ ژی کے حکم پر 53 خواتین پولیس افسران کو خواتین کے عالمی دن سے قبل اعزازی خطابات سے نوازا گیا ہے۔

وزارت اور آل چائنہ ویمن فیڈریشن نے بھی 100 خواتین پولیس افسران کی عمدہ کارکردگی کی تعریف کی ہے اوراُن 200 خواتین کے تعاون کو سراہا ہے جو پولیس افسران کے اہل خانہ ہیں۔