اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم عمران خان نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا، وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کیے جبکہ وزیر اعظم منتخب ہونے پر انہیں 176 ووٹ ملے تھے اس طرح انہوں نے پہلے کے مقابلے میں 2 اضافی ووٹ لیے، تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت منعقد ہ اجلاس میں وزیر اعظم سمیت حکومتی اراکین اور اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی ہال میں پہنچے جبکہ حزب اختلاف کے اراکین نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا،وزیر اعظم کے اسمبلی ہال پہنچنے پر پی ٹی آئی اراکین نے عمران خان کے حق میں نعرے لگائے،قومی اسمبلی کے اجلاس کی کارروائی دیکھنے کے لیے وزیرا علی سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزرائے اعلی گیلری میں موجود تھے جبکہ اپوزیشن کے محسن داوڑ اور اکبر چترالی ایوان میں موجود رہے۔
تازہ ترین مضامین
چین کے ساتھ نئی سرد جنگ امریکہ کے لئے نا منا سب ہے،محقق
لاس اینجلس (شِنہوا)امریکہ نے سرد جنگ کے معمولات کے لئے بہت بھاری قیمت چکائی ہے اور یہ ادائیگی اب بھی جاری ہے ا س...
ترک ، افغان اور پاکستانی وزرائے خارجہ کا اجلاس استنبول میں ہو گا
استنبول(شِنہوا) پاکستان ، ترکی اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کا سہ فریقی اجلاس استنبول میں منعقد ہو گا۔ جمعہ کے روز منعقد ہونیوالے اس...
جان کیری کے دورہ چین سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق دوطرفہ تعاون بحال...
واشنگٹن (شِنہوا)امریکہ کے خصوصی صدارتی نمائندہ برائے موسمیات جان کیری کے گذشتہ ہفتے کے دورہ چین سے دونوں ممالک کے درمیان موسمیاتی تبدیلی سے...