آئیے انسانیت کیلئے آگے بڑھنے کے راستے کو کثیرالجہتی کی شمع سے روشن کریں:چینی صدر

چین کے صدر شی جن پھنگ ویڈیو کے ذریعے 17 ویں چین-آسیان نمائش اور چین-آسیان کاروباری و سرمایہ کاری سربراہ کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تمام ممالک سے  موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے متحد ہوکر مل کر کام کرنے اور ہر ایک کے لئے اچھے دنوں کی کوششوں کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمین اور انسانیت کا ہم نصیب مستقبل صرف ایک ہی ہے۔

پیر کو ڈیووس ایجنڈے پر عالمی اقتصادی فورم کی ورچوئل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر شی نے کہا کہ  آئیے ہم سب مل کر انسانیت کے لئے ہم نصیب مستقبل کے حامل معاشرے کی تعمیر کے راستے کو کثیرالجہتی کی شمع سے روشن کریں۔