برازیل،فضائی حادثے میں 4 فٹبالر ہلاک

طیارہ حادثہ میں کلب کے صدر اور 4 کھلاڑیوں کی موت کے بعد پالماس کلب کی جانب سے ٹویٹر پر کی گئی پوسٹوں کا مشترکہ عکس۔(شِنہوا)

ریوڈی جنیرو(شِنہوا) برازیلی فٹبال کلب پالماس کے صدر اور 4 کھلاڑی ایک مقامی کپ کے میچ کیلئے جاتے ہوئے طیارے کے حادثے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔

کلب نے ایک بیان میں کہا کہ صدر لوکاس مئیرا اور کھلاڑی لوکاس پراکسیڈیز ، گوئیل ہیرمی نوئی، رانولی اور مارکس مولیناری کی موت اس وقت ہوئی جب شمالی شہر پالماس کے نزدیک  ٹوکنٹیننس ایئرفیلڈ پر ان کا طیارہ فضاء میں بلند ہونے کے کچھ دیر بعد ہی زمین سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا۔ پائلٹ جس کی شناخت صرف واگنر کے نام سے ہوئی ہے بھی حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔

فیس بک پر جاری کیا گیا کلب کا بیان

اس میں کہا گیا کہ ٹوکنٹیننس ہوابازی ایسوسی ایشن پر طیارہ فضاء میں بلند ہوا اور رن وے کے اختتام پر ہی گر کر تباہ ہو گیا۔ ہم انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دیتے ہیں کہ حادثے میں کوئی زندہ نہیں بچا۔

طیارے میں سوار افراد پیر کے روز کوپا ورڈی(ورڈی کپ) میں ویلانووا کیخلاف میچ کیلئے تقریباً 800 کلومیٹر دور وسطی شہر گویانیا جا رہے تھے۔

مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اس سے قبل نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر لازمی قرنطینہ کا آخری دن مکمل کرنے کی وجہ سے متاثرہ افراد مرکزی سکواڈ سے علیحدہ سفر کر رہے تھے۔