ریاض(آئی این پی) سعودی عرب میں تعینات امریکی سفیرنے مملکت سعودی عرب میں فراہم کی جانی والی کورونا ویکسین کو محفوظ اور موثر قرار دے دیا تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں امریکی سفیر جان ابی زید نے سعودی عرب میں مقیم امریکیوں سے کہا ہے کہ مملکت میں فراہم کی جانی والی ویکسین محفوظ اور موثر ہے، منگل 19 جنوری کو ویکسینیشن سنٹر میں کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگوانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جان ابی زید نے کہا کہ کورونا ویکسینیشن کے حوالے سے سعودی حکومت کا منظم طریقہ کاربہت متاثر کن ہے، واضح رہے کہ مملکت سعودی عرب میں ملکی و غیر ملکی شہریوں کے لئے مفت کورونا ویکسینیشن کا اعلان کیا گیا ہے، سعودی عرب نے 17دسمبر کو کورونا ویکسینیشن مہم شروع کی تھی اور سعودی عرب پہلا عرب ملک تھا جس نے امریکن کمپنی فائزر بائیو ٹیک کی ویکسین استعمال کی ، گذشتہ ہفتے کنگ عبد اللہ پٹرولیم اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سنٹر کے صدر نے بھی سعودی عرب کی کورونا ویکسینیشن مہم کی تعریف کی تھی، کورونا ویکسین لگوانے والے سعودی عرب میں مقیم 70سالہ امریکی بزرگ شہری ایڈم سیمنسکی نے سعودی عرب میں کورونا ویکسینیشن کے عمل کو انتہائی سادہ اور آسان قرار دیا ہے ۔
تازہ ترین مضامین
چین میں 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس افسران ہیں
بیجنگ(شِنہوا) چین میں اب تک 2لاکھ 80ہزار سے زائد خواتین پولیس اہلکار موجود ہیں ، جو کہ ملک کی 20 لاکھ مضبوط پولیس فورس...
چین کا قومی سلامتی کو یقینی بنانے کیلئے زمینی سرحدی قانون تشکیل دینے کا...
بیجنگ (شِنہوا) چین کا اعلیٰ ترن قانون ساز ادارہ 2021 میں قومی سلامتی کے لیے قانونی نظام کو بہتر بنانے بارے زمینی سرحدی قانون...
افغانستان کے جنوبی صوبہ میں فوجی کارروائی کے باعث 10 باغی ہلاک
لشکر گاہ،افغانستان (شِنہوا)افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند کے گرمسیر ، نادعلی اور نہر سراج اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کے ٹھکانوں پرکریک ڈاؤن...