بلاول بھٹو کا مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ

کراچی (آئی این پی)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے نائب صدر مسلم لیگ مریم نواز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ٹیلیفونک گفتگو میں چیئرمین پیپلز پارٹی کی جانب سے مریم نواز کے خاوند و رہنما پی ڈی ایم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اعوان کی گرفتاری کی شدید مذمت کی اور کہا کہ تفتیش سے قبل گرفتاری پر دکھ ہوا ہے، آپ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہوں۔ بلاول زرداری نے کہا کہ رات گئے اس طرح کی گرفتاری سندھ کی روایات کے منافی ہے جبکہ سندھ حکومت کو گرفتاری سے آگاہ نہیں کیا گیا تھا، وزیراعلیٰ سندھ کو تحقیقات کی ہدایت کی ہے