روضہ رسولﷺ کو زیارت کیلئے کھول دیا گیا

جدہ(آئی این پی)مدینہ منورہ میں یکم ربیع الاول سے ایس او پیز کے ساتھ روضہ رسول ۖ کو زیارت کے لیے کھول دیا گیا ۔سعودی عرب کے وزیر برائے اسلامی امورنے کہا کہ نمازی کورونا وائرس ایس او پیز کے ساتھ مسجد نبوی ۖ میں عبادت اور روضہ رسول ۖ کی زیادت کر سکیں گے۔دوسری جانب شاہی ہدایت پر مسجد قبا بھی یکم ربیع الاول سے نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ۔ مسجد قبا روزانہ فجر سے پہلے کھولی جائے گی اور اسے عشا کے بعد بند کر دیا جائیگا۔