صدر پوتن کا روس-جنوبی کوریا تعاون پراظہار ستائش

ماسکو(شِنہوا)  روسی صدر ولادی میر پوتن نے مزید بات چیت پر آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے روس اورجنوبی کوریا کے درمیان نتیجہ خیز تعاون کو سراہاہے۔

صدر پوتن نے ان خیالات کا اظہار دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 30ویں سلگرہ  کے موقع پر جنوبی کوریا کے صدر من جے- ان کے نام مبارکباد کے پیغام میں کیا۔

کریملن سے جاری  پریس ریلیز کے مطابق ولادی میر پوتن نے زور دے کر کہا کہ گزشتہ دہائیوں کے دوران روسی فیڈریشن اور جمہوریہ کوریا نے سیاست ، تجارت ، معیشت ، سائنس وتکنیک ، انسانی ہمدردی اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ نتیجہ خیز تعاون کیا ہے۔

روس کے صدر  نے دونوں ممالک کے  متحرک طور پر فروغ پانے والے بین الپارلیمانی مذاکرات اور بین العلاقائی تعاون کو بھی اجاگر کیا۔

صدر پوٹن نے کروناوائرس کی وبا کی وجہ سے سال کے باہمی تبادلوں کا انعقاد نہ ہونے پر افسوس کا اظہارکرتےہوئے کہا کہ حالات کے اجازت دیتے ہی وہ اس پروگرام پر عملدرآمد کریں گے۔