ایل او سی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان نے بھارتی سفارتکار کوطلب کرلیا

اسلام آباد (شِنہوا) پاکستان نے کشمیر کے خطے میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر جنگ بندی کی حالیہ خلاف ورزیوں پر باضابطہ احتجاج کے لئے  جمعہ کے روز ایک سینئر بھارتی سفارتکار کو طلب کیا۔

 وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو ایل او سی کے بروہ سیکٹر میں بھارتی افواج کی اندھا دھند اور بلا اشتعال  فائرنگ کی وجہ سے دو شہری شدید زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق بھارت  نے رواں سال اب تک جنگ بندی کی 2ہزار340 خلاف ورزیاں کیں  جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 187 شہری شدید زخمی ہوئے ۔