جنوبی کورین صدر اورڈی پی آر کے رہنماء کے درمیان خطوط کا تبادلہ

سیئول(شِنہوا)جنوبی کوریا کے صدر من جے اِن اور عوامی جمہوریہ کوریا(ڈی پی آر کے) کے اعلیٰ رہنما کم جونگ اُن نے رواں ماہ کے آغاز میں خطوط کا تبادلہ کیا ہے۔ یہ بات جنوبی کوریا کے ایوان صدر بلیو ہاؤس نے جمعہ کو بتائی۔

من نے 8 ستمبر کو کم کو لکھے خط میں کہا کہ تیز بارش اور طوفانوں کی وجہ سے ڈی پی آر کے کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ پیانگ یانگ مشکلات پر قابو پا لے گا۔

اس کے جواب میں کم نے 12 ستمبر کو من کو لکھے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور طوفان سے ہونیوالے نقصان کے درمیان جنوبی کوریا کے تمام باسیوں کی صحت اور خوشیوں کی امید رکھتے ہیں۔