چینی صدر شی کا لوگوں کے خیالات پر توجہ دینے کیلئے انٹرنیٹ کے بہتر استعمال پر زور

بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جِن پھِنگ نے لوگوں کے خیالات پرتوجہ دینے اور ان کی عقل ودانش کو شامل کرنے کیلئے انٹرنیٹ کے بہتر استعمال پر زور دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ(سی پی سی)کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے ملک کی معاشی وسماجی ترقی کے14ویں5سالہ منصوبے کی تشکیل کیلئےعوامی خیالات اورتجاویز آن لائن وصول کرنے کے کام کیلئے حال ہی میں ہدایات جاری کیں۔

شی نے کہاکہ یہ چینی5سالہ منصوبہ بندی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہورہاہے کہ عوام کی آن لائن رائے طلب کی گئی ہے۔

اس اقدام سے لوگوں کی نمایاں شرکت دیکھنے میں آئی اوروسیع عنوانوں پر متعدد بہترین آراء اور تجاویز سامنے آئیں جس سے لوگوں کی بہترزندگی کی خواہش ظاہر ہوتی ہے۔

شی نے متعلقہ محکموں پر زور دیا کہ وہ ان تبصروں کوبروقت اور ایمانداری سے ترتیب دیں اور ان پرعمل کریں۔

انہوں نے کہاکہ لوگوں کی بہترین زندگی کی خواہش کو پورا کرنا ہمارا مقصد ہے اورلوگوں کااعتماد اورحمایت وہ طاقتیں ہیں جو ہمارے ملک کو آگے لے کر جاتی ہیں۔

شی نے کہاکہ عوامی تبصرے آن لائن حاصل کرنے کے تجربے کا جائزہ لینا چاہئے تاکہ مستقبل میں شہریوں کی آواز سننے اور ان کی عقل و دانش کو شامل کرنے کے کام میں انٹرنیٹ کابہتر استعمال یقینی بنایاجاسکے۔

2021سے 2025تک 14ویں پانچ سالہ منصوبے کی تشکیل کیلئے عوامی رائے حاصل کرنے کی مہم 16سے 29اگست تک منعقد کی گئی جس میں انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے 10لاکھ آراء اورتجاویز وصول ہوئیں۔