جمہوریت بہترین انتقام ہے!

اسلام آباد(آئی این پی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔ اتوار کو پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پاکستان کی اپوزیشن جماعتیں اکٹھی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اس حکومت سے حساب لیں گی،سلیکٹڈ تجربے کے 2 سال پاکستان کے لیے تباہ کن رہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا اپنے پیغام میں مزید کہنا تھا کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔