سعودی عرب یکم جنوری 2021 کو کورونا کے حوالے عائد پابندیاں ختم کردے گا

سعودی عرب یکم جنوری 2021 کو کورونا کے حوالے عائد پابندیاں ختم کردے گا
سعودی عرب یکم جنوری 2021 کو کورونا کے حوالے عائد پابندیاں ختم کردے گا

ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب یکم جنوری 2021 سے شہریوں کے مملکت سے جانے اور آنے سے پابندیاں ہٹادے گا اورزمینی ، بحری اور فضائی راستے کھولنے کی بھی اجازت دے دے گا۔ اتوار کو سعودی عرب کے سرکاری خبررساں ادارے (ایس پی اے ) کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت جلد ہی کووڈ کے حوالے سے پیش رفت پر مبنی اقدامات کے سلسلے میں عمرہ کی بحالی کے حوالے سے بتدریج ایک منصوبے کا اعلان کرے گی ۔ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ اقدام کوروناوائرس سے متعلق پابندیوں کو کم کرنے کے لئے بہت سے نئے اقدامات کا ایک حصہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پابندیاں اٹھنے کے بعد تمام شہری ملک سے بار جاسکیں گے اور واپس بھی آسکیں گے جبکہ یک جنوری 2021کے بعدکورونا سے قبل کی صورتحال کے مطابق زمینی ، بحری اور فضائی سفر کے لئے تما م داخلی راستے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے اور ا ن کے زریعے نقل و حمل کی اجازت ہوگی جبکہ پابندیاں اٹھانے کا حتمی اعلان یکم جنوری 2021 سے 30دن قبل کیاجائیگا ۔ ایس پی اے کے مطابق اگر ضرورت ہوئی تو وزارت صحت مسافروں اور کیریئرز کے لئے سفر کے دوران ایئرپورٹ لائونجز ، بندرگاہوں اور ٹرمینلز پر احتیاطی تدابیر کے نفاذکا مطالبی کرسکتی ہے ۔