سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل نمایاں کمی

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں ہفتہ کے روز 708نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس سے سعودی عرب گزشتہ کئی ماہ سے کورونا وائرس کے مریضوں کی شرح میں مسلسل نمایاں کمی والا ملک بن گیا ۔ہفتہ کو سعودی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی پیچیدگیوں سے 24مریض انتقال کر گئے جبکہ 1032مریضوں نے اس جان لیوا مرض سے صحت یابی حاصل کی ہے۔وزارت صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس 708نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ مملکت میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد تین لاکھ 23ہزار720ہے جبکہ دو لاکھ 99ہزار998کورونا وائرس کے مریض اس سے صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اب تک اس مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد4189ہے ۔وزارت صحت کے مطابق جمعرات کے روز سب سے زیادہ کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد جدہ میں پائی گئی جو کہ 61ہے اس کے بعد حفوف میں 53،مرینہ منورہ میں 48،دمام اورقطیف میں چوالیس، چوالیس کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ دیگر کیسز مختلف شہروں اورمملکت کے گورنریٹس میں سامنے آئے ۔سعودی وزارت صحت کے مطابق فعال کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جس کے تحت جمعرات کو 19ہزار533کیسز رپورٹ کئے گئے ہیں ۔وزارت کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ تمام مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے تاہم ان میں سے 1363کی حالت تشویشناک ہے ۔سعودی عرب میں 19جون کو چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 4301 ریکارڈمصدقہ کیسز رپورٹ کئے گئے۔سعودی عرب میں کئی ماہ سے ایک ہزار سے بھی کیسز رپورٹ کئے جا رہے ہیں جبکہ 27اگست سے کورونا کے ایک ہزار19کیسز رپورٹ کئے گئے ۔