عازمین حج کی طواف الوداع مکمل کرنے کے بعد نماز عشاء کی ادائیگی

مکہ (آئی این پی ) عازمین حج نے تین روزہ تشریق کے دوسرے دن 12ذوالحجہ کو طواف الوداع مکمل کرنے کے بعد عقیدت کے ماحول میں نماز عشاء ادا کی ۔
عازمین نے مسجدالحرام اور مسجدنبوی ۖ کی جنرل پریذیڈنسی کی جانب سے فراہم کی گئی خدمات کے جامع نظام میں اپنے تمام مناسک اد اکئے ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سال حج سیز ن کورونا وائرس کے پھیلائو سے بچائو کے لئے خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ منعقد ہوا ۔