حج2020 مکمل ، رواں سال عازمین میں کورونا وائرس کا کوئی مریض سامنے نہیں آیا

مکہ مکرمہ(آئی این پی ) حج عازمین کی جانب سے مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے الوداعی طواف کے بعد اتوار کو مکمل ہوجائیگا ۔عازمین حج ، جاری کورونا وائرس کے حصے کے طور پر گھر میں تنہائی اختیار کرنے کے ساتھ اپنے مقد س سفر کی تکمیل کرلیں گے ۔ سعودی وزیر حج وعمرہ ڈاکٹر عبدالفتح المشط نے کہاکہ عازمین اتوار کاآغاز سورج طلوع ہوتے ہی ، چھوٹی ، درمیانی اور بڑی کنکریاں چننے کے ساتھ شیطان کو کنکریاں مارنے سے شروع کرینگے جس کے بعد وہ شام چار بجے روانہ ہونگے اور پھر حتمی طواف کے لئے مکہ میں مسجدالحرام جائیں گے ۔
وہ مکہ سے اپنی روانگی سے قبل مناسک کی ادائیگی مکمل کرنے کے فوری بعدکورونا وائرس کا ٹیسٹ کرائینگے ۔ شیطان کو کنکریاں مارنے کے پہلے دن کا آغاز ہفتے کو بھاری سیکیورٹی اور صحت کے اقدامات سے ہوا ۔ حکام نے اس بات کو یقینی بنایا کہ سماجی فاصلے کے اقدامات اختیار کئے گئے اور عیدلاضحیٰ کی چھٹیوں کے موقع پر سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے عازمین کو سووینئرتحفے کے طور پر پیش کئے گئے گئے۔ ہفتے کے رو زبھی مسجدالحرام کی ڈس انفیکشن جاری رہی اور روزانہ کی بنیاد پر ایک دن میں دس مرتبہ کے تناسب سے مسجد کی ڈس انفیکشن کی جاتی رہی ۔
سعودی وزارت صحت نے کہاکہ رواں سال حج کے دوران عازمین میں کورونا وائرس کاکوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کئے گئے جن میں عازمین کے کورونا ٹیسٹ ، الیکٹرانک رسٹ بینڈز اور حج آمد سے قبل ا ور بعد میں قرنطینہ کرنے کے اقدامات شامل ہیں ۔