عمران خان اس ملک کو چلاﺅ اس کو تباہ نہ کرو ،میاں ذاکر نسیم

نیویارک (آئی این پی) مسلم لیگ (ق) امریکہ کے صدر میاں ذاکر نسیم نے کہا ہے کہ عمران خان صاحب اس ملک کو چلاﺅ اس کو تباہ نہ کرو، آپ کے لوگ کرپشن کر رہے ہیں ، پانچ سات فیصد لوگ ٹھیک ہیں ، باقی سارے کرپشن میں ملوث ہیں اور وہ اپنی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں، پی آئی اے کے ہوٹل روز ویلٹ کی کسی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنے کی کیا ضرورت ہے اگر ضرورت ہے تو اوور سیز پاکستانیوں کو دیں ہم اسے منافع بخش بنا کر دیں گے۔اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) امریکہ کہاکہ ہمارے وزیراعظم ملک کی ایک دفعہ پھر تباہی لانے پر تلے ہوئے ہیں ، کچھ لوگ پہلے تھے جنہوں نے ملک کا ستیاناس کیا لیکن ان کو ایک کریڈٹ جاتا ہے کہ جنہوں نے حرام کھایا لیکن کچھ ملک پر بھی لگایا، میاں ذاکر نسیم نے کہا کہ کورونا کے پیسے بھی دس سے پندرہ فیصد لوگوں تک پہنچے ہیں ،75 سے 85 فیصد کرپشن میں چلے گئے ، عمران خان پتہ نہیں کس دنیا میں بیٹھے ہیں ، آج گھر بنانے پر سبسڈی دے رہے ہیں جو پھر کرپشن کی نظر ہوجانا ہے، عمران خان صاحب اس ملک کو چلاﺅ اس کو تباہ نہ کرو ، پی آئی اے کے ہوٹل روز ویلٹ کی کسی کے ساتھ جوائنٹ وینچر کرنے کی کیا ضرورت ہے اگر ضرورت ہے تو اوور سیز پاکستانیوں کو دیں ہم اسے منافع بخش بنا کر دیں گے، مہربانی کرکے ملک کو بچائیں، ملک کی تباہی نہ کریں، جو آپ کے چہیتے ایم این اے، ایم پی اے اور منسٹر ہیں سارا سارا دن ٹی وی پر چائے پیتے ہیں ان کو کہیں اپنے اپنے حلقوں میں جا کر کام کریں ، یہ قانون سازی کا کام کریں ، جس کے لیئے عوام نے انہیں ایم این اے بنایا ہے ، آپ کے لوگ کرپشن کر رہے ہیں ، پانچ سات فیصد لوگ ٹھیک ہیں ، باقی سارے کرپشن میں ملوث ہیں اور وہ اپنی دیہاڑیاں لگا رہے ہیں۔