چینی مین لینڈ پر نوول کروناوائرس کی مقامی ترسیل کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا

بیجنگ کے چین۔جاپان دوستی ہسپتال کی لیبارٹری میں ژانگ شِن نیوکلیک ایسڈ ٹیسٹ کیلئے نمونے ترتیب دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی صحت کمیشن نے کہاہے کہ چینی مین لینڈ پر ہفتہ کے روز نوول کروناوائرس کے 7نئے کیسزکی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جو کہ تمام بیرون ملکوں سے آئے ہیں۔

قومی صحت کمیشن نے اتوار کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہاہے کہ7درآمدی کیسز میں سے4کیسز تھیان جِن بلدیہ،2شنگھائی بلدیہ اور ایک صوبہ ژے جیانگ میں سامنے آیاہے۔

کمیشن کے مطابق ہفتہ کے روز اس بیماری کے کسی نئے مشتبہ کیس یا ہلاکت کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ہفتہ کے روز نوول کروناوائرس کے 11مریضوں کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا۔

ہفتہ کے آخر تک مین لینڈ پر کل 1ہزار971درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں جن میں سے 1ہزار893کو صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کیا جاچکا ہے جبکہ 78ہسپتالوں میں ہیں جن میں سے کوئی بھی شدید بیمار نہیں ہے، درآمدی کیسز میں سے کسی ہلاکت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

ہفتہ کے روز تک مین لینڈ پر کل مصدقہ کیسز کی تعداد83ہزار594تک پہنچ گئی جن میں سے 326مریضوں کا تاحال علاج جاری ہے جبکہ 3شدید بیمار ہیں۔

کمیشن نے کہاکہ مین لینڈ پر مجموعی طور پر 78ہزار634افراد کو صحت یاب ہونے پر فارغ کیا جاچکا ہے جبکہ اس بیماری سے 4ہزار634افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

کمیشن نے کہاکہ 7افراد کے تاحال وائرس سے متاثر ہونے کا شبہ ہے جن میں سے 4 باہر سے آئے ہیں۔

کمیشن کے مطابق3ہزار739قریبی رابطہ کار تاحال طبی نگرانی میں ہیں،ہفتہ کے روز235افراد کو ہفتہ کے روز طبی نگرانی سے فارغ کر دیا گیا۔

ہفتہ کے ہی روز بغیر علامات والے5نئے کیسز کی اطلاعات موصول ہوئیں جو کہ تمام درآمدی ہیں،بغیر علامات والے کسی کیس کو مصدقہ کیسز کے درجہ میں شامل نہیں کیا گیا۔

کمیشن نے کہاکہ بغیرعلامات والے 112کیسز تاحال طبی نگرانی میں ہیں جن میں سے 84کیسز مین لینڈ پر باہرسے آئے ہیں۔

ہفتہ کے روز تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں 7ہلاکتوں سمیت 1ہزار431مصدقہ کیسز، مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں 46مصدقہ کیسز جبکہ تائیوان میں 7ہلاکتوں سمیت451مصدقہ کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں نوول کروناوائرس کے 1ہزار197مریض،مکاؤ خصوصی انتظامی علاقے میں 45جبکہ تائیوان میں 438مریض صحت یاب ہونے پر ہسپتالوں سے فارغ کئے جاچکے ہیں۔