سالانہ شنگھائی تائپے سٹی فورم 22 جولائی کو منعقد ہوگا

21 جولائی 2019 کو شیانگ شان پہاڑی سے لی گئی تصویر میں جنوب مشرقی چین کے تائیوان کے شہر تائپے کی فلک بوس عمارت تائپے 101 نظر آرہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ریاستی کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کی ترجمان ژو فینگ لیان نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ شنگھائی اور تائپے کے سالانہ سٹی فورم کا انعقاد 22 جولائی کو ویڈیو لنک کے ذریعے کیا جائیگا۔

ژو نے کہا کہ گزشتہ برسوں کے دوران شنگھائی اور تائپے نے شہری تعمیرات اور گورننس میں تبادلے اور تعاون کیا ہے اور بہت سے شعبوں میں اتفاق رائے پر پہنچے ہیں جس سے دونوں شہروں میں لوگوں کی فلاح و بہبود اور باہمی تفہیم میں اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے شہروں کے مابین صحیح راہ پر تبادلے اور تعاون کو فروغ دینا دونوں اطراف کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو بڑھانے اور باہمی فائدہ مند تعاون کے ثمرات کو بانٹنے کے لئے موزوں ہے۔