ترکی ۔ ساکاریا ۔ آتش بازی سامان فیکٹری ۔ دھماکہ

استنبول(شِنہوا) ترکی کے صوبے ساکاریا میں آتش بازی کے سامان کی فیکٹری میں دھماکے پر جائے وقوعہ کے نزدیک امدادی اہلکار جمع ہیں۔ ترک وزیر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ ترکی  کے شمال مغربی صوبے ساکاریا میں آتش بازی کے سامان کی فیکٹری میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 4 ہو گئی ہے اور زخمی افراد کی تعداد 108 ہے۔