چین کے صوبہ ہوبے میں نوول کروناوائرس کے 3 بغیر علامات والے کیسز رپورٹ

چین کے وسطی صوبہ ہوبے کے دارالحکومت ووہان میں باؤ چھنگ روڈ پر رات کی مارکیٹ میں چہل پہل کا منظر۔نوول کرونا وائرس سے متاثر ہونیوالے ووہان میں شہری زندگی رفتہ رفتہ معمول پر آ رہی ہے۔(شِنہوا)

ووہان(شِنہوا)چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں جمعہ کے روز نوول کروناوائرس کے 3 بغیر علامات والے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کوئی نیا تصدیق شدہ یا مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔یہ بات صوبائی صحت کمیشن نے ہفتہ کے روز کہی۔

فی الحال ہوبے میں مجموعی طور پر 3 بغیر علامات کیسز اور25 قریبی رابطے والے طبی نگرانی میں ہیں۔

جمعہ تک ہوبے میں مجموعی طور پر نوول کروناوائرس کے 68 ہزار 135 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور 63 ہزار 623 کیسز کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔اس بیماری سے صوبے میں 4 ہزار 512 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔