چین کا ہانگ کانگ سے متعلق جارحانہ عزائم کے حامل امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

فائل فوٹو میں امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں چین (دائیں )اور امریکہ کے قومی پرچموں کو دکھایا گیا ہے(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے ہانگ کانگ سے متعلقہ امور پر جارحانہ طرزعمل کا مظاہرہ کرنے والے امریکی شہریوں پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ بات وزارت خارجہ کے ترجمان نے پیر کو بتائی۔

ترجمان ژاؤ لی جیان نے ان خیالات کا اظہار امریکہ کی جانب سے چینی حکام پر ویزا پابندیاں عائد کرنے کے جواب میں ایک پریس بریفنگ میں کیا۔

ژاؤ نے مزید کہا کہ  نام نہاد امریکی پابندیاں عائد کر کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے لئے چین کی قومی سلامتی کے قانون سازی میں رکاوٹ ڈالنے کی امریکی کوشش ناکام ہو گی۔