چین ، سینئر قانون سازوں کا قانونی مسودے پر غوروخوض کیلئے اجلاس

بیجنگ(شِنہوا) چین کے قانون ساز ادارے کے جاری اجلاس میں قانونی مسودے پر نظرثانی کے دوران مشاورتی رپورٹ پر سماعت کیلئے چین کے سینئر  قانون سازوں نے ملاقات کی ہے۔

قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژان شو نے اتوار کے روز ہونے والے کونسل کے چیئرپرسنز کے اجلاس کی صدارت کی،جس میں ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی قومی سلامتی کے تحفظ کے قانونی مسودے میں مجوزہ ترامیم کی رپورٹ سنی گئی۔

قانون سازوں کی جانب سے کئے گئے غوروخوض کی بنیاد پر این پی سی کی آئینی وقانونی کمیٹی نے مجوزہ قانونی مسودے پر ووٹ ڈالنے کیلئے ایک کاپی تیار کرلی ہے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مسودے کو این پی سی قائمہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس میں نظرثانی کیلئے جمع کرایاجائے گا۔