پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملے میں 2جنگجو ہلاک ، 4 زخمی ، سرکاری ٹی وی

اسلام آباد (شِنہوا) کراچی میں پیر کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت پر حملے میں 2 دہشت گرد ہلاک کئے گئے ہیں جبکہ دیگر 4زخمی ہوئے ہیں ، یہ بات پاکستان کے سرکاری ٹی وی چینل نے بتائی ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمارت میں اس وقت تقریباً 100 افراد کام میں مصروف تھے جب 2 جنگجو عمارت میں داخل ہوئے۔سکیورٹی فورسز نےعملے کے ارکان کو پچھلے دروازے سے باہر نکلنے میں مدد فراہم کی۔

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جائے حادثہ پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔