چین، سیچھوان میں شدید طوفانی بارش سے 12افراد ہلاک،10لاپتہ

جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچھوان کی کاؤنٹی میانَنگ میں امدادی کارکن امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔(شِنہوا)

چھنگ ڈو(شِنہوا) جنوب مغربی چین کے صوبہ سیچھوان کی کاؤنٹی میانِنگ میں شدید طوفانی بارشوں کے باعث اتوار کی سہ پہر 4بجے تک 12افراد ہلاک جبکہ 10لاپتہ ہوگئے ہیں۔

کاؤنٹی کی حکومت کے مطابق جمعہ سے ہفتہ تک میانِنگ کو متاثر کرنے والی طوفانی بارشوں سے اِی ہائی ٹاؤن شِپ میں سیلاب کے باعث 10افراد ہلاک جبکہ 7لاپتہ ہوگئے۔

ذیلی ضلع گاؤ یانگ میں سیلاب کے باعث شاہراہ تباہ ہونے سے 2گاڑیاں دریا میں ڈوب گئیں جس سے 2افراد ہلاک جبکہ 3لاپتہ ہوگئے۔

طوفانی بارشوں نے اِی ہائی اور گاؤ یانگ میں 9ہزار880سے زائد افراد کو متاثر کیا ہے جبکہ مقامی سڑکوں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے اور گھر اور فصلیں تباہ ہوگئی ہیں، کل 7ہزار705افراد کو نکال لیا گیا ہے۔

بچاؤ کی اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔