چین کے اے آر جے 21ہوائی جہاز مقامی بڑی ہوائی کمپنیوں کے حوالے کردیئے گئے

نئے گرافکس کے حامل اے آر جے 21 ہوائی جہاز مشرقی چین کے شنگھائی کے پھو دونگ نیو ایریا میں سی او ایم اے سی کے پیداواری مرکز پر کھڑے ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا) 3 اے آر جے 21 علاقائی مسافر بردار جہاز اتوار کے روز شنگھائی میں بڑی مقامی فضائی کمپنیوں کے حوالے کردیئے گئے ہیں جو کہ مقامی طور پر تیار کردہ جہازوں کی مقامی اور مرکزی شہری ہوابازی منڈی میں داخل ہونے کی علامت ہے۔

چین کی کمرشل ہوائی جہاز کارپوریشن(سی او ایم اے سی) نے 90 نشستوں پر مشتمل مکمل اکانومی کلاس کے حامل جیٹ لائنر ایئرچائنا، چائنا مشرقی ایئرلائنز اور چائنا سادرن ایئرلائنز کو اپنے پھودونگ پیداواری مرکز پر حوالے کئے۔

سی او ایم اے سی کے مارکیٹنگ و فروخت کے ڈائریکٹر ژانگ شیاؤ گوانگ نے کہاہے کہ اے آر جے 21کی 3بڑی ہوائی کمپنیوں کو فراہمی کا مطلب ہے کہ یہ ہوائی جہاز ملک کی مرکزی شہری ہوابازی کی منڈی میں داخل ہوسکتا ہے، اس کی مارکیٹ میں ترقی، راستے کا اختیار کرنا اور مسافروں کی آ گاہی بارے معلومات بہت زیادہ بہتر ہوں گی۔

ابھی تک سی او ایم اے سی 32اے آر جے 21ہوائی جہاز حوالے کر چکی ہے۔

منصوبہ کے مطابق ایئرچائنا، چائنہامشرقی ایئرلائنز اور چائنا سادرن ایئرلائنز رواں سال تین تین اے آر جے 21ہوائی جہاز حاصل کریں گی۔

پہلا اے آر جے 21ہوائی جہاز 2015میں چھنگ ڈو ایئرلائنز کو فراہم کیا گیا تھا جس نے اپنی پہلی کمرشل پرواز 28جون 2016کو کی تھی۔