چین، ووہان میں وائرس کے بعد گریجویٹس کے لئے پہلی بار موقع پر ملازمتوں کا میلہ

ووہان (شِنہوا) وسطی چین کے صوبہ ہوبے میں ووہان کی جیانگ ہان یونیورسٹی میں منعقدہ ملازمت میلے میں ملازمت کے متلاشی تقریب کی جگہ داخل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ ووہان میں نوول کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد پیر کو پہلے آف لائن جاب فئیر برائے گریجویٹس کا انعقاد کیا گیا تھا۔ 80 سے زائد کاروباری اداروں نے ملازمت میلے میں شرکت کی۔

ووہان (شِنہوا) ووہان میں کالج گریجویٹس کے لئے ملازمت کا آف لائن میلہ پیر کو جیانگ ہان یونیورسٹی میں منعقد ہوا۔

یہ ووہان میں وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد کالج کے طالب علموں کے لئے پہلا موقع پر موجود ملازمتوں کا میلہ ہے جبکہ دوسری جانب رواں سال نئے گریجویٹس کی تعداد  نئی سطح پر پہنچ چکی ہے۔

ووہان میونسپل ٹیلنٹ سروس سنٹر کے ڈائریکٹر شیونگ جُن کا کہنا ہے کہ83 کالجز اور یونیورسٹیوں  کے ساتھ ووہان میں رواں سال 3لاکھ 17 ہزار نئے گریجویٹس سامنے آئے ہیں جو کہ سال 2019 کی نسبت 9.3 فیصد زیادہ ہیں۔

ووہان حالیہ یونیورسٹی گریجویٹس کے لئے مزید8 ملازمتوں کے میلے منعقد کرے گا جس میں جدید سروس صنعت اور مالیاتی صنعت جیسے شعبوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

اس شہر نے گریجویٹس کو بنیادی سطح کی ملازمتوں کی جانب راغب کرنے کے لئے متعدد اقدامات اٹھائے ہیں جن میں علاقوں میں بڑھتی ہوئی ملازمتیں اور اس کے ساتھ ساتھ  سرکاری ملازمین کے طور پر خدمات کے مواقع شامل ہیں۔