آرمینیا کے وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ نوول کرونا وائرس کا شکار ہو گئے

آر مینیا کے وزیر اعظم نکول پشین یوان چین کے دارالحکومت بیجنگ کے چائنہ نیشنل کنونشن مرکز میں ایشیائی تہذیبوں کے مذاکرات پر منعقدہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

یریوان (شِنہوا) آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشین یوان  نے فیس بک کے ذریعے پیر کو اعلان کیا ہے کہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے نوول کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

 پشین یوان  کا کہنا ہے کہ ان میں  کوئی علامات ظاہر نہیں  اور وہ وزیراعظم ہاؤس سے کام جاری رکھیں گے ۔

انہوں نے کہا جہاں تک ضرورت ہوگی ،یقینی طور پر الگ تھلگ کی شرائط کے ساتھ وہ یہاں سے بیٹھ کر کام کریں گے ۔

وزیراعظم نے ایک بار پھر شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ ہمیشہ چہرے کے ماسکس پہنا کریں اور باقاعدگی کے ساتھ ہاتھوں کو جراثیموں سے صاف کریں۔

 اس ملک میں نوول کرونا وائرس کے کیسز کی تعدد اتوار کو 9ہزار 282تک بڑھ گئی ہے جبکہ آرمینیا کی حکومت کے مطابق 3ہزار 396 افراد اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد 131 ہے۔