اقوام متحدہ کے سربراہ نے کینیا کی ساندہ اوجیامبو کو گلوبل کمپیکٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کر دیا

 اقوام متحدہ(شِنہوا)  اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جمعہ کے روز کینیا کی ساندہ اوجیامبو کو اقوام متحدہ کے گلوبل کمپیکٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کیا ، جو دنیا کا سب سے بڑا کارپوریٹ پائیداری اقدام ہے۔

اس عہدے پر تعینات  ہونے والی دوسری خاتون کی حیثیت سے اوجیامبو ڈنمارک کی لائز کنگو کی جگہ لیں گی۔

گوتریس کے پریس آفس نے کہا کہ اوجیامبو 17 جون کو اپنا عہدہ  سنبھالیں گی  جو پائیدار کمپنیوں اور اسٹیک ہولڈرز کی عالمی تحریک کو متحرک کرنے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے نجی شعبے کے  بھرپور کردار کو بروئے کار لانے میں اپنے 20 سالہ تجربے کے ساتھ قیادت کریں گی۔

اوجیامبو کینیا میں ایک طویل عرصے سے کاروباری رہنما ہیں۔ انہوں نے  امریکہ کی منیسوٹا یونیورسٹی سے پبلک پالیسی میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور میک گیل یونیورسٹی ، کینیڈا سے معاشیات اور بین الاقوامی ترقی میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔