
ہوان جیانگ(شِنہوا) ماؤنان نسلی گروہ چین کے 28 نسلی گروہوں میں سے ایک ہے جس کی آبادی کم ہے۔ ماؤنان نسلی گروہ کی کل آبادی کا تقریباً 70 فیصد جو 64ہزار500 افراد پر مشتمل ہے جنوبی چین کے گوانگ شی چوانگ خود اختیار علاقہ میں آباد ہیں۔
گذشتہ سال کے آخر تک ہوان جیانگ میں غربت کی شرح 1.48 فیصد تک گر گئی ہے۔ رواں ماہ میں اس کاؤنٹی کو ملک کی غربت زدہ کاونٹیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
ملک بھر میں ماؤنان لوگوں کی غربت کے خاتمے کی صورتحال کی بنیاد پر اس نسلی گروہ نے مجموعی طور پر غربت سے نجات حاصل کرلی ہے۔





