مشکلات پر قابو پانے کیلئے امریکا بین الاقوامی چائنیز کوزین فورم کا انٹرنیٹ کے ذریعے انعقاد

امر یکا کے نیو یارک میں جُن زی کچن پر "نکسن ان چا ئنا " کی خصو صی دعوت میں ایک کھا نے کی تصو یر (شِنہوا)

شکاگو(شنِہوا) تیسرے  امریکی بین الاقوامی چائنیز  کوزین فورم میں 50 سے زائد ملکوں اور خطوں کے  300 سے زائد چینی کھانے پکانے کے ماہرین  اور ریسٹورنٹ مالکان آن لائن اکٹھے ہوئے تاکہ نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے دوران اور بعد میں چا ئنیز کھانوں کو درپیش مشکلات پر قابو پایا جاسکے۔

رواں سال فورم کا موضوع  ہے کہ چا ئنیز کھانوں کو کس طرح  نوول کرونا  وائرس کے بعد مشکلات سے نکالا جائے ، خیالات اور مشوروں کے تبادلوں کو مضبوط بنایا جائے ، عالمی کیٹرنگ صنعت کے ساتھ تعاون کو بڑھایا جائے  اور جدید ٹیکنالوجی  کو متعارف کرایا جائے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شکاگو میں  چینی قونصل جنرل   ژاؤ جیان  نے کہا کہ چا ئنیز  کھا نے چینی عوام  اور چینی قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں  اور اس کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لوگوں کے لئے  چین کو سمجھنے کا ایک موقع ہے ۔ یہ بہتر زندگی کے لئے چینی عوام کے برسوں کے تجربے کا نچوڑ اور چین کا تعارف ہے  ۔

چینی قونصل جنرل   ژاؤجیان   امریکہ کے شہر شکاگو میں تقریب سے خطاب کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)

ژاؤ نے  امریکا چائنہ ریسٹورنٹ اتحاد کو چینی ریسٹورنٹوں کو منظم کرنے کے اقدام  کو سراہا  اور ان  طبی کارکنوں کے لئے 1 لاکھ سے زائد بینٹوس کا عطیہ دینے کی تعریف کی جو امریکہ بھر میں  کروناو وائرس کے خلاف  پہلا ردعمل دینے والے او ر لازمی کارکن ہیں ۔

اس حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں ژاؤ نے یہ یقین ظاہر کیا کہ ہر مشکل وقت میں  چینی ریسٹورنٹس  مل کر کام کرتے ہوئےنئی پیش رفت سے عہدہ براں ہوں گے ۔

امریکا چائنہ ریسٹورنٹ اتحاد کے چئیرمین ٹونی ہو ، جنہوں نے فورم کی میزبانی   کی ، کا کہنا تھا کہ  یہ بات اس حوالے سے بھی خصوصی اہمیت کی حامل ہے کہ نوول کرونا وائرس عالمی وبا ء نے دنیا بھر میں شدت اختیار کی ہے ۔ انکا کہنا تھا  ایسے موقع پر اس فورم نے چائنیز  کھانوں کے ماہرین اور ریسٹورنٹس مالکان کوخیالات کے تبادلے اور ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے، شکوک  و شبہات دور کرنے اور نوول کرونا وائرس سے لڑنے کا عزم ظاہر کرنے کاموقع  فراہم کیا ہے۔

کینیڈا کے وینکوور میں وینکوور جن رل ہسپتال کے اگلی صفوں میں کام کر نے والے ملا زمین کے لئے چینی ریسٹو رنٹ کے ملا زمین کچن  میں کھا نے کے ڈ بے تیار کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)