سجل علی کا مداحوں کے لیے محبت بھرا پیغام

کراچی  (آئی این پی)  پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے اپنے چاہنے والوں کے لیے محبت بھرا پیغام دیا ہے۔ سجل علی نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں اداکارہ ہر بار کی طرح دلکش نظر آرہی ہیں۔ اِس مرتبہ سجل علی انسٹاگرام پر اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ’آپ سب کا بہت شکریہ جنہوں نے اپنے دلوں میں ہمارے لیے جگہ بنائی اور ہم سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔اداکارہ نے کہا کہ میرے مداح میرے لیے اﷲ کی نعمت ہیں۔مداح اُن کا لائف اسٹائل، اُن کی خوبصورتی اور اُن کی منفرد اداکاری کو بیحد سراہتے نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکارہ کے انسٹاگرام پر 5 اعشاریہ 6 ملین یعنی 50 لاکھ سے زائد فالوورز ہوگئے ہیں۔