مودی کورونا سے بڑی بیماری

مظفر آباد (آئی این پی)شاہد آفریدی نے مودی کو کورونا سے بڑی بیماری قرار دیدیا۔سابق کپتان شاہدآفریدی نے ایک بار پھر بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگادی۔آزاد کشمیر کے دورے میں آفریدی نے مودی کو کورونا وائرس سے بھی بڑی بیماری قرار دے دیا۔ آزاد کشمیر میں شاہد آفریدی نے نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ کورونا وائرس سے بھی بڑی بیماری ہیں۔ شاہدآفریدی نے کہا  ہم نے اْن کے چوزوں کو ہوا میں مارا، چائے پلا کر عزت کے ساتھ واپس بھیجا۔شاہد  آفریدی کے بیان سے بھارتیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی۔ میڈیا پرغم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں  عمران خان کا پپٹ قراردیا۔ سابق کپتان ان دنوں کشمیر کے دورے پر ہیں جہاں وہ کورونا سے متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم کررہے ہیں۔