چین، اٹلی اور اسپین سے کرونا وائرس کے2 درآمد شدہ کیسز کی اطلاعات

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک کسٹم آفیسر ایک مسافر کا در جہ حرارت چیک کر رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) بیجنگ سے ہفتہ کو نوول کرونا وائرس کے 2 نئے مصدقہ کیسزکی اطلاعات ملی ہیں جن کے بارے میں مقامی صحت حکام نے اتوار کے روز کہا ہے کہ یہ دونوں کیسز اٹلی اور سپین سے درآمد شدہ کیسز ہیں ۔

میونسپل صحت کمیشن نے کہا ہے کہ ان دونوں مصدقہ مریضوں کو بیجنگ میں علاج کے لئے مخصوص طبی اداروں میں منتقل کیا گیا ہے ۔

بیجنگ میں ہفتہ کو مجموعی طور پر 428 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سمندر پار سے آنے والے 13 درآمد شدہ کیسز بھی شامل ہیں ۔

نئے مصدقہ کیسزمسلسل 14 دنوں سے  بیجنگ کے 16 میں سے 12 اضلاع میں رپورٹ نہیں ہوئے ۔

ہفتہ کو چینی مین لینڈ میں نوول کرونا وائرس کے 3 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ہفتہ کے اختتام تک قومی صحت کمیشن کے مطابق 63 درآمد شدہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔