لندن(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدراورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں۔شہبازشریف نے ایل اوسی پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کی ایل اوسی پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں شہریت بل پراٹھنے والے طوفان سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے، بھارت کے اندرسے عوام نے انتہا پسند حکومت کومسترد کردیا ہے۔شہبازشریف نے کہا کہ ایل اوسی پربھارتی فائرنگ دنیا کی توجہ اصل مسئلے سے ہٹانے کی کوشش ہے، بھارتی حکمران خطے میں آگ بھڑکانے کے درپے ہیں، دنیا جنگی جنون کے بھارتی رویہ کا نوٹس لے۔شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ان کی قربانیوں پرقوم کوفخر ہے، پاک فوج کے دوشہدا نے اپنی جان قوم اور وطن پر واردی، یہ ہی ہمارے اصل ہیرو ہیں، اللہ تعالی سے دعا ہے کہ شہداکے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کا صبرجمیل دے۔
تازہ ترین مضامین
آئیے انسانیت کیلئے آگے بڑھنے کے راستے کو کثیرالجہتی کی شمع سے روشن کریں:چینی...
بیجنگ(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تمام ممالک سے موجودہ بحران سے نمٹنے کے لئے متحد ہوکر مل کر کام کرنے اور...
امریکہ پابندیاں ہٹاتا ہے تو جوہری وعدوں کی دوبارہ پابندی شروع کردیں گے:ایران
تہران (شِنہوا)ایران نے کہا ہے کہ اگر امریکہ اس کے خلاف عائد پابندیاں ہٹا دیتا ہے تو وہ اپنے جوہری وعدوں کی دوبارہ پابندی...
امریکہ میں کوویڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے چند گھنٹوں بعد مریض کا انتقال
لاس اینجلس (شِنہوا) امریکی ریاست کیلی فورنیا کی پلاسر کاؤنٹی کا رہائشی ایک شخص کوویڈ-19 کی ویکسین لگوانے کے چند گھنٹوں بعد انتقال کرگیا،...