چین،آتشزدگی ۔۔۔6افراد ہلاک

گوانگ ژو(آئی این پی/شِنہوا)جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے شہر چونگ شان کے قصبہ گوچن کی ایک عمارت میں آگ لگنے کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔مقامی حکام کے مطابق اتوار کے روز فائر ڈیپارٹمنٹ کو موصول ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنان روڈپر واقع رہائشی عمارت میں صبح کے وقت آگ بھڑک اٹھی ، جس پر تین بجے تک قابو پالیاگیا۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے مزید تفتیش جاری ہے۔