اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر تے ہوئے کہا ہے کہ توہین عدالت کے حوالے سے پہلے آگاہی نہیں تھی اب آجائیگی، عدالتیں تنقید سننے کے لیے تیار ہیں۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی۔درخواست گزار سمیع اللہ خان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے کیوں کہ ان کی تقریر توہین عدالت کے زمرے میں آتی ہے۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ 18 نومبر کو عمران خان کی تقریر میں اعلی عدلیہ کو اسکینڈلائز کرنے کی کوشش کی گئی جب کہ تقریر کے متنازعہ حصہ کا ٹرانسکرپٹ درخواست کے ساتھ منسلک کر دیا گیا ہے
تازہ ترین مضامین
چین مخالف امریکی عناصرکے ساتھ ملی بھگت پر تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی کی...
بیجنگ(شِنہوا) چینی مین لینڈ کی ایک ترجمان نے تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کی امریکہ میں چین مخالف عناصر کے ساتھ...
بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں 4سکیورٹی اہلکار شہید
اسلام آباد(شِنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبے بلوچستان کے ضلع سبی میں دیسی ساختہ بارودی مواد کے دھماکے میں چار سکیورٹی اہلکار شہید اورپانچ...
ایران کا شام کیخلاف امریکی پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ
تہران(شِنہوا) اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب نے شام کیخلاف امریکی پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے جمعرات کے...