فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کی معافی قبول

اسلام آباد (آئی این پی ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فردوس عاشق اعوان اور غلام سرور خان کی معافی قبول کرتے ہوئے دونوں کے خلاف توہین عدالت کے شوکاز نوٹس واپس لے لئے، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ توہین عدالت کا نوٹس جاری کرنا اچھا نہیں لگتا، آپ نے جو بھی کہا وہ کریمنل توہین عدالت ہے، عدالت تنقید سے نہیں گھبراتی، آپ دونوں زیر ہیں، آپ کی بہت ذمہ داری ہے، انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ برداشت نہیں ہوگی، سراہتے ہیں کہ سرور خان نے اپنے بیان کو سیاسی قرار دیا،اداروں کو متنازع کرنا ٹھیک نہیں،پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری روکنے کا حکم چھٹی کے دن دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی