اسلام آباد (آئی این پی/شِنہوا)وزیر منصوبہ بندی وترقی اسدعمر نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت دوسرے مرحلہ میں صنعتی تعاون ، ملک میں روز گار کے مواقع تیزی سے فروغ پائیںگے۔اسد عمر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ دوسرے مرحلہ کے تحت ملک میں 9خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کا آغاز ہوگا، جن میں سے پہلے اقتصادی زون کا افتتاح جلد خیبرپختونخواہ میں کیا جائیگا، سی پیک کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوچکا ہے ، جس کے تحت انفراسٹرکچر کو بہتربنایا گیا، توانائی کے منصوبے مکمل کیے گئے اور گوادر بندرگاہ کو فعال کیا گیا اور اب دوسرے مرحلہ میں صنعتی تعاون ، زرعی شعبہ کی ترقی اور سماجی شعبہ میں تعاون فروغ پارہا ہے۔انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ سی پیک پاکستان پر قرضوں کا بوجھ ہے انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت اب تک 2.34فیصد کی شرح سود سے 4.9ارب ڈالر کے قرضے حاصل کیے گئے،جبکہ ایک بڑی رقم کی سرمایہ کاری کی گئی ،سی پیک پاکستانی معیشت پر بوجھ نہیں ہے بلکہ اس منصوبہ کی مدد سے معیشت کو بحران سے باہر میں مدد ملی۔سی پیک سے انفراسٹرکچر کی تعمیر ترقی میں انقلاب آیا، اور پاکستان میں سرمایہ کاری ہوئی
تازہ ترین مضامین
جرمنی-بیلے فیلڈ-فٹ بال-بنڈس لیگا-بیلے فیلڈ بمقابلہ سٹوٹ گارٹ
جرمنی کے بیلے فیلڈ میں جرمن بنڈس لیگا فٹ بال میچ کے دوران ڈی ایس سی آرمینیا بیلے فیلڈ اور وی ایف بی سٹوٹ...
کویت۔کویت شہر۔غروب آفتاب
کویت کےکویت شہر میں غروب آفتاب کے دوران لوگ ساحل پرچہل قدمی کررہے ہیں۔(شِنہوا)
نیویارک نیشنل گارڈ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، 3 افراد ہلاک
نیویارک(شِنہوا)ریاست نیویارک کے شمالی حصے میں نیویارک آرمی نیشنل گارڈ کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے۔
ریاست نیویارک کے گورنر اینڈریو...