جمعیت علماء اسلام (ف) کا (کل)آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی)مولانا فضل الرحمن نے 26 نومبر کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کر لیا جس میں حکومت مخالف تحریک کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ مولانا فضل الرحمن نے بلاول بھٹو اور احسن اقبال کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی دیگر اپوزیشن رہنماں سے بھی رابطے کئے۔حکومت کے خلاف ایک بار پھر محاذ گرم کرنے کی تیاری، اپوزیشن پھر ایکشن میں، نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آنے کا پلان بنا لیا۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس 26 نومبر کو ہوگی، رہبر کمیٹی نے کانفرنس بلانے کی تجویز دی تھی۔مولانا فضل الرحمن نے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال سے فون پر رابطہ کیا اور اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی، سربراہ جے یو آئی ف نے دیگر اپوزیشن رہنماں سے بھی رابطے کئے