وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے لیے ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے ہیں،فردوس عاش اعوان

اسلام آباد(آئی این پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے لیے ہر محاذ پر ڈٹ کر کھڑے رہے ہیں۔ پاک چین دوستی خطے میں امن اور ترقی کی علامت ہے حکومت سی پیک منصوبوں پر تیز تر اور موثر عملدرآمد کیلئے پرعزم ہے۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بدھ کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر بیان میں کہا ہے کہ چین کے وزیراعظم لی کھ چیانگ اور وزیراعظم عمران خان کا گرم جوشی کا انداز آئرن برادرز کی عظیم دوستی کا مظہر ہے، یہ دوستی خطے اور دنیا میں ایک مثال اور امن وترقی کی علامت ہے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عظیم عوامی ہال آمد پر چین کے وزیراعظم کی جانب سے پرتپاک استقبال دونوں سدا بہار دوستوں کے لازوال اور گہرے رشتے کا افشاں ہے،ڈاکٹر فردوش عاشق اعوان نے کہاہے کہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات مختلف شعبوںمیں دوطرفہ تعاون میں مزید وسعت کا باعث بنے گی