مریم اورنگزیب کا ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی، روزگار، کاروبار اور مہنگائی کے سونامی کی تباہی حکومتی بد انتظامی اور اور بد حکمرانی کے ثبوت ہیں، نالائق حکومت نے صحت کی سہولتوں، مفت ٹیسٹ اور دوائیاں چھین کر عوام کو ڈینگی کے حوالے کردیا ہے ۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ یہی حکومتی نااہلی اور بروقت اقدامات نہ ہونے سے ڈینگی کا مرض پھیل رہا ہے ،عمران صاحب پنجاب میں ڈینگی اور خیبرپختونخوا میں پولیو کے مریضوں کی تعداد خطرناک ہو چکی ہے ،پنجاب میں بد انتظامی کا یہ حال ہے کہ ڈینگی کے ہزاروں مریض ہسپتالوں میں پڑے ہیں اور وزیر اعلی لاپتہ ہیں شہباز شریف نے ڈینگی کا نہ صرف پنجاب بلکہ خیبر پختونخواہ سے بھی قلع کمع کیا تھا۔انھوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام آج شہباز شریف کو یاد کرتے ہیں جو برسات سے پہلے مچھر مار سپرے کراتے اور خصوصی آگاہی مہم چلاتے تھے ۔خادم اعلی کے طور پر شہبایز شریف نے پنجاب سے ڈینگی کا صفایا کیا تھاشہباز شریف کے دور کے اقدامات کو اسی انداز اور جذبے سے جاری رکھا جاتا تو ڈینگی دوبارہ سر نہ اٹھاتاشوبازی مہم سے بہتر تھا کہ عوام کو ڈینگی سے خبردار کرنے کی مہم چلاتے۔