دنیا کی توجہ بھارتی جارحیت کا شکار کشمیریوں کی جانب سے مبذول کرانا چاہتا ہوں، وزیر اعظم عمران خان

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج دنیا میں مذہب و عقائد کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ افراد کا دن ہے ، دنیا کی توجہ بھارتی جارحیت کا شکار کشمیریوں کی جانب سے مبذول کرانا چاہتا ہوں،عالمی براداری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لینا چاہئے ۔جمعرات کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ آج دنیا میں مذہب و عقائد کی بنیاد پر تشدد سے متاثرہ افراد کا دن ہے ، دنیا کی توجہ بھارتی جارحیت کا شکار کشمیریوں کی جانب سے مبذول کرانا چاہتا ہوں،عالمی براداری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا نوٹس لینا چاہئے ، آج کشمیری تمام بنیادی حقوق اور آزادی سے محروم ہیں ،بھارت نے مقبوضہ کشمیر پر ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے، بھارتی قابض افواج نے کشمیریوں سے عبادت کا حق بھی چھین لیا ہے، عید الاضحیٰ میں کشمیریوں کو نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی ، آج دنیا مذہبی بنیاد پر تشدد کا شکار افراد سے اظہار ہمدردی کر رہی ہے، دنیا کشمیریوں کی نسل کشی کے خلاف ٹھوس لائحہ عمل دے۔