عدالت کا نیب کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف شہادتیں پیش کرنے کا حکم
اسلام آباد(آئی این پی ) احتساب عدالت نے لوک ورثہ کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی،ملزمان پر 30 ملین کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے،سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا ۔ جمعہ کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے لوک ورثہ کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور لوک ورثہ کے سابق افسران مظہرالسلام، تابندہ ظفر اور محمد شفیع عدالت میں پیش ہوئے احتساب عدالت نے لوک ورثہ کرپشن ریفرنس میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور شریک ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔ عدالت نے نیب کو آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف شہادتیں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ روبینہ خالد، مظہر الا سلام، تابندہ ظفر اور محمد شفیع نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ ملزمان پر لوک ورثہ کے فنڈز میں خورد برد کا الزام ہے، ملزمان پر 30 ملین کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ عدالت نے ریفرنس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین مضامین
چین کی غربت ختم کرنے میں کامیابی "ایک معجزہ” تھائی لینڈ بہت متاثرہے،تھائی نائب...
بینکاک(شِنہوا)تھائی لینڈکے نائب وزیراعظم ویسانو کریا۔نگام نے کہاہے کہ تھائی لینڈ غربت کے خاتمہ میں چینی کامیابیوں سے سیکھ رہا ہے اوراس شعبہ میں...
مشرق وسطیٰ تصویروں میں:غزہ پٹی میں پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور
محصور فلسطینی علاقے غزہ پٹی میں پہلی خاتون ٹیکسی ڈرائیور نائلہ ابو جُبہ خواتین کےعالمی دن کے موقع پر کام کررہی ہے۔(شِنہوا)
غزہ(شِنہوا) محصور فلسطینی...
اقوام متحدہ کے سربراہ کی ہفتہ کے آخرمیں یمن، سعودی عرب میں حملوں کی...
یمن کے صنعاء میں سعودی عرب کی زیرقیادت اتحاد کے فضائی حملے کے بعد ایک مقام سے دھواں اٹھ رہاہے۔(شِنہوا)
اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کے سیکرٹری...