کالعدم جماعت الدعو ةکے امیر حافظ سعید گرفتار

لاہور(آئی این پی ) سی ٹی ڈی نے کالعدم جماعت الدعو ةکے امیر حافظ سعید کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق حافظ سعید لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے جب انہیں گرفتار کیا گیا، حافظ سعید کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جس میں ضمانت کے لیے وہ لاہور سے انسداد دہشت گردی گوجرانوالہ کی عدالت جارہے تھے جہاں انہیں سی ٹی ڈی پنجاب نے گوجرانوالہ کی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ذرائع نے حافظ سعید کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے جب کہ انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے اور ان کی گرفتاری کے حوالے سے باضابطہ میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا