کراچی(آئی این پی ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 روپے 2 پیسے مہنگا ہونے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 161 روپے پر پہنچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق روپے کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر تیزی کے ساتھ ڈبل سنچری کی جانب گامزن ہے، بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 4 روپے 2 پیسے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 161 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔اوپن مارکیٹ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران ڈالر کی قیمت تقریبا 7 روپے بڑھ گئی جب کہ رواں ماہ انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 8 پیسے مہنگا ہوا، روپے کی قدر کم ہونے سے جون کے مہینے میں قرضوں کی مالیت میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈالر 10 روپے سے زیادہ مہنگا ہوا ہے جس کے باعث پاکستان پر غیرملکی قرضوں کے حجم میں ایک ہزار ارب روپے سے زائد اضافہ ہوگیا ہے جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی لاگت بھی بڑھ گئی ہے۔ روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ مختلف ادائیگیاں ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات اور دیگر درآمدی اشیا کی ادائیگیوں کی وجہ سے روپے پر دباوپڑا ہے
تازہ ترین مضامین
چین کا شام میں سیاسی عمل میں پیش رفت اور انسانی صورتحال میں بہتری...
اقوام متحدہ (شِنہوا) اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے شام میں سیاسی عمل کو آگے بڑھانے اور جنگ زدہ ملک میں سلامتی...
سائنوویک ویکسین نے طبی آزمائش میں بہتر افادیت کا مظاہرہ کیا ہے،کمپنی چیئرمین
بیجنگ(شِنہوا) ویکسین بنانے والی چینی کمپنی سائنوویک بائیوٹیک لمیٹڈ کے چیئرمین اورسی ای او ین وی ڈونگ نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی...
بھارتی وزیراعظم اور مقامی سربراہان دوسرے مرحلے میں کوویڈ۔19 ویکسین لگوائیں گے
نئی دہلی(شِنہوا) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور ریاستی وزرائے اعلیٰ کو ویکسی نیشن مہم کے دوسرے مرحلے میں نوول کرونا وائرس کیخلاف ویکسین لگائی...