وزیراعظم نے این آ ر او ما نگنے وا لوں کے با رے میں وا ضح بتا دیا

اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہا این آر او کے لیے کسی نے براہ راست مجھ سے رابطہ نہیں کیا، اپوزیشن اے پی سی کرے یا تحریک چلائے کسی کو کوئی این آر او نہیں ملے گا، اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے،معاشی سمت کا تعین کر دیا ہے، بحران سے نکل رہے ہیں، اراکین پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں، سب کو معلوم ہے میں کرپشن کیسز پر سمجھوتہ نہیں کرونگا۔ منگل کواسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ بھی ٹیکس دینے کے لیے عوام میں آگاہی مہم چلائیں، اپوزیشن احتجاج کا شوق پورا کرے کوئی پرواہ نہیں، ہمیں کارکردگی سے جواب دینا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اراکین پارلیمنٹ عوام کو معاشی بحران کے ذمہ داروں سے آگاہ کریں، بجٹ منظوری قانونی تقاضہ ہے، تمام اراکین اپنی حاضری یقینی بنائیں