عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(آئی این پی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں، گزشتہ روز افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جہاں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔پیرکو فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ قصیدہ گو اور دربان موروثی سیاسی آمریت کے ہاتھ پر بیعت کی گردانیں پڑھنا شروع کر دیں گے،غلامی میں نہیں جانے دیں گے، عمران خان قوم کو غلام ابن غلام بنانے سے بچانے کی جدوجہد کررہے ہیں،گزشتہ روز افطار کے نام پر موروثی سیاسی آمریتوں کی اگلی نسلوں کو منتقلی کی تقریب تھی جہاں لوٹ مار کے مال کے تحفظ کا تجدید عہد کیا گیا۔