عمران خان نے عثمان بزدار کو وسیم اکرم بنا کر بہت بڑی غلطی کی ہے، سا بق گو ر نر سندھ

لا ہو ر (آ ئی این پی) سا بق گو ر نر سند ھ محمد زبیر کا کہنا ہے کہ ہمیں حکومت کو دھکا دینے کی ضرورت نہیں وہ خود گرنے والی ہے، پرفارمنس پوری ٹیم کی ہوتی ہے، یہاں تو کپتان ہی ٹھیک نہیں ہے، عمران خان نے عثمان بزدار کو وسیم اکرم بنا کر بہت بڑی غلطی کی ہے، سا بق گو ر نر سند ھ نے جمعرات کو کوٹ لکھپت جیل کے باہر میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ نواز شریف کی صحتیابی کے حوالے سے حکومت کو زیادہ خیال ہونا چاہیے، نواز شریف ملک کے 3 مرتبہ وزیراعظم رہے ہیں، پی ٹی آئی سندھ میں گھنا ؤنا کھیل کھیل رہی ہے، بڑے بڑے لیڈر مرادعلی شاہ کو جیل بھیجنے کی باتیں کر رہے ہیں۔