پی ٹی آئی نے زرداری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

اسلام آباد(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ درخواستیں دائر کر دیں ، درخواستیں عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے دائر کی گئی ہیں درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے غیر ملکی اثاثے چھپائے، سابق صدر صادق و امین نہیں رہے، آصف زرداری رکن پارلیمنٹ بننے کے اہل نہیں رہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ آصف زرداری کو حلقہ این اے 213 سے تاحیات نااہل قرار دیا جائے۔پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا ہے آصف زرداری کے خلاف اہم شواہد ہیں کہ انہوں نے اثاثے چھپائے ہیں، آصف علی زرداری کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے۔